دھوپ کی دیوار کی آفیشل میوزک ویڈیو “جدائیاں کیوں” ریلیز کردی

سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز دھوپ کی دیوار کی آفیشل میوزک ویڈیو “جدائیاں کیوں” ریلیز کردی گئی۔ معروف ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد کی لکھی گئی اس ویب سیریزکو 25 جون سے بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز کیا جائے گا تاہم گزشتہ دنوں ٹریلرریلیز ہوتے ہی اس پر ویب سیریز میں حقیقی زندگی کا یہ جوڑا 2 ایسے نوجوانوں کا کردارادا کررہا ہے جو سرحدوں کے لحاظ سے الگ الگ لیکن مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے جاری تنازعات میں اپنے اپنے والد کو کھونے کے غم کے حوالے سے ایک ہیں۔ دونوں کے والد انڈیا اور پاکستان کے فوجی ہیں جو سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران مارے جاتے ہیں۔ ویب سیریز کا ٹائٹل سونگ “جدائیاں کیوں” بلال سعید اورمہر طاہر نے گایا ہے۔ گانے کی کمپوزیشن اور بول بھی بلال سعید کے ہیں۔ مدھر سروں کے ساتھ یہ گانا گزشتہ روز ریلیز کیا گیا تھا جسے یو ٹیوب پر اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ پاک بھارت تنازع کے پس منظر میں بنائی جانے والی اس ویب سیریز میں بتایا گیا ہے کہ جنگ سے امن کس طرح بہتر ہے۔ تاہم بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا کہ اس میں بھارتی لڑکے وشال ( احد رضا میر) اور پاکستانی لڑکی سارہ (سجل علی ) کے درمیان رومانوی تعلق واضح کیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ڈائریکٹرحسیب حسن کا کہنا تھا کہ “دھوپ کی دیوارمیں سرحدوں ، مذہب اور معاشرتی تعصبات سے بالاتر ہوکرمثبت عکاسی کی گئی ہے ۔ اس میں سرحد پار سے محبت کی کہانی جیسے موضوع کو بہت مختلف اندازمیں پیش کیا گیا ہے جس کا بنیادی پیغام امن ، ہم آہنگی اورزندگی کی خوشی ہے۔” ویب سیریز کی میں سجل اور احد کے علاوہ سمعیہ ممتاز، علی خان، عدنان جعفر، ثمینہ احمد، منظر صہبائی، رضا طالش اور زیب رحمٰن سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں