دہشتگرد گروپ  کی بھارتی وزیر اعظم مودی کو قتل اور احمد آباد اسٹیڈیم میں دھماکے کی دھمکی

اسلام آباد(نیوزٹویو) بھارتی پولیس کو دہشتگردوں کی جانب سے ایک ای میل موصول ہو ئی ہے جس میں وزیراعظم نریندرا مودی اور احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے تاہم اب اس سے قبل بھارتی پولیس کو اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہشتگرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں بھارتی وزیراعظم کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل میں دہشتگردوں نے 500 کروڑ روپے دینے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم پر حملے کے لیے بندے بھی تعینات کر دیے گئے ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کو بھی اڑائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہشتگرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سب کچھ بیچا جاتا ہے اور ہم نے بھی کچھ خریدا ہے، آپ جتنی مرضی سیکیورٹی میں رہیں ہم سے بچ نہیں سکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دھمکی آمیز ای میل کے بعد احمدآباد سمیت باقی جگہوں پر بھی تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے جس آئی ڈی سے ای میل کی گئی ہے اسے ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ای میل یورپ سے آئی ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ورلڈکپ کے میچز کی سیکیورٹی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی بڑھائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں