دہشت گردی کے خلاف جنگ بلا تفریق جاری رہےگی،پاک فوج

راولپنڈی(نیوزٹویو) پاکستان کی مسلح افواج نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بلا تفریق جا ری رہے گیآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیے جاری کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس 27 سے 28 دسمبرتک جاری رہی۔ کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں عسکری قیادت نے قومی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق لڑنے اور ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت دو روزہ 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں