راولپنڈی،مری روڈ رحمٰن آباد میٹرو اسٹیشن پر آگ لگ گئی

راولپنڈی (نیوزٹویو)راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس میں مری روڈ رحمٰن آباد میٹرو اسٹیشن پر آگ لگ گئی تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جل گئی ہے۔

دوسری  جانب میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی۔انتظامیہ نے مزید کہا کہ بس میں سوار افراد محفوظ رہے تاہم بس مکمل جل گئی۔آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں