راولپنڈی،موسلادھار بارش،پانی کے تیز بہاؤ کے باعث بچہ نالے میں ڈوب گیا

راولپنڈی(نیوزٹویو)راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث ایک بار پھر نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔پانی کے تیز بہاؤ کے باعث بچہ نالے میں ڈوب گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی۔دوسری جانب جان کالونی ٹینچ بھاٹہ میں گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں غازی آباد میں بھی بارش سے گھر کی دیوار گر گئی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث ایک بار پھر نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈھوک کالا خان، صادق آباد، شکریال اور گرجا روڈ کے علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں