راولپنڈی ،سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل غیرمعینہ مدت تک روک دیا گیا

راولپنڈی (نیوزٹویو)راولپنڈی کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے تدریسی عمل غیرمعینہ مدت تک کے لیے روک دیا۔

اس حوالے سے ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک تدریسی عمل تعلیمی اداروں میں معطل رہے گا۔

 ٹیچرز یونین نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، پنجاب حکومت لیو اِن کیشمنٹ کا ترمیمی فیصلہ فوری واپس لے اور پینشن رولز میں ترمیمی فیصلے کو بھی فوری واپس کیا جائے۔

اسکول اساتذہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی معطلی کی ذمے داری پنجاب حکومت پر ہو گی۔

ٹیچرز یونین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ٹیچرز 2 ماہ سے سراپا احتجاج ہیں، پنجاب کے اساتذہ کے حقوق وفاقی طرز پر بحال کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں