راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 459 پر ڈھیر کردیا

راولپنڈی (نیوزٹویو)راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو  پہلی اننگز میں 459  پر ڈھیر کردیا۔ جس کے بعد قومی ٹیم کو آسٹریلیا پر 17 رنز کی  برتری حاصل ہے۔ کھیل کے آخری روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 7 وکٹ کےنقصان پر 449 رنز سے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے کھیل کی شروعات  میں  ہی کینگروز کو قابو  کرلیا۔455کے مجموعے پر آسٹریلوی  کپتان پیٹ کمنز نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور  ان کے بعد 459 کے اسکور پر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ 459اسکور پر ہی نعمان علی نے نتھن لیون کو تین رنز پر پویلین بھیجا۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے سب سے زیادہ 6 وکٹیں لیں جب کہ شاہین آٖفریدی نے 2، نسیم  شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔یاد رہےکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں