را ولپنڈی ا انتظامیہ میں ا کھاڑ پچھاڑ،متعدداسٹنٹ ،ڈپٹی اور ایڈیشنل کمشنر ز او یس ڈی بنا دئیے گئے

پنجاب حکومت نے بری  کا رکردگی کے حامل انتظامی ا فسران کے خلا ف ایکشن لیتے ہو ئے ا نہیں کھڈے لا ئن لگا دیا ہے اور ان کے جگہ ا چھی کا رکردگی دکھا نے والے ا فسران کو تعینات کر دیا ہے اس ضمن میں ضلع راولپنڈی میں بڑے پیمانے پر ا سٹنٹ کمشنرز اور ایدٰ یشنل کمشنرز کی سطح کے ا فسران کی ا کھا ڑ پچھا ڑ کی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر غلام عباس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر فتح جھنگ محمد عظیم شوکت اعوان کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ر محمد انور الحق بھی عتاب میں آگئے ہیں ان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی قمر کو بھی  او ایس ڈی کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن ر شعیب علی کو او ایس ڈی کی لا ئن میں شامل کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ر بلال ہاشم کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک شہریار عارف خان کو ڈپٹی کمشنر اٹک کا اضافی چارج سونپ دیا گیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی کیپٹن ر قاسم اعجاز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں