را ولپنڈی پولیس کے 350افسران اور اہلکاروں کو ویکسین لگا دی گئی

سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات پر پولیس فورس کے لئے کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری،گزشتہ 03روزکے دوران 350کے قریب افسران واہلکاروں کو ویکسین لگائی گئی،کورونا وائر س جا ن لیوا مرض ہے،کورونا ایس اوپیز اوراحتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس خطرناک وباء سے بچا جاسکتاہے،فورس کی فلاح اور بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، سی پی او۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایات پر پولیس فورس کے لئے کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، ویکسین ڈی ایس پی محمد مسعود شہید ہسپتال پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے لگائی جا رہی ہے، 50 اور 40 سال سے زائد عمر کے افسران و اہلکار رجسٹریشن کے بعد ویکسین لگوا سکیں گے،راولپنڈی پولیس کے اب تک 350 کے قریب افسران اور اہلکاروں کو ویکسین لگائی گئی،سی پی ا وراولپنڈی محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ کورونا وبا کا شکار ہو کر راولپنڈی پولیس کے 04 افسران شہید جبکہ متعدد بیمار ہوچکے ہیں، کورونا وائر س جا ن لیوا مرض ہے،کورونا ایس اوپیز اوراحتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس خطرناک وباء سے بچا جاسکتاہے،پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی کے دوران ماسک،ہینڈ سینیٹائزراورسماجی فاصلہ کو یقینی بنائیں اوراحتیاطی تدابیرپر عمل کریں،انہوں نے کاکہا کہ فورس کی فلاح اور بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں