رحمت للعالمین، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے ولادت کا جشن مذہبی جوش وخروش،عقیدت واحترام سےمنایا جارہا ہے

اسلام آباد(نیوزٹویو) آقائے دو جہاں، رحمت للعالمین، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے ولادت کا جشن پاکستان سمیت دنیا کےاکثرممالک میں بھرپور مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہےسرکار دو جہاں محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔عید میلادالنبیؐ کے جشن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ س موقع پر مساجد میں دین اسلام کی سر بلندی، مسلم امہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی و فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سرور کائنات ﷺ کے یومِ ولادت کی خوشی میں تمام سرکاری وغیرسرکاری اوراہم عمارتوں، مساجد اور گلی محلوں کو برقی قمقموں اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ہےاس سلسلے میں کئی مقامات پر رات سے ہی سیرت النبی ﷺ کے پروگرامز، نعتیہ محافل اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ آج حکومتی اور مذہبی تنظیموں، میلاد کمیٹیوں اور لوگوں کی جانب سے جلسے جلوس، سیرت النبی ﷺ کانفرنسز، سیمینار سمیت مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جبکہ علما، آئمہ حضرات مساجد میں سیرت النبی ﷺ اور حیات طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔

A woman takes a photo of her family on the eve of Eid-e-Milad-ul-Nabi, the birth anniversary of Prophet Mohammad, in Karachi, Pakistan October 18, 2021. REUTERS/Akhtar Soomro

عیدمیلاد النبی کے کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت انسانیت کے لیے رحمت کا وعدہ ہے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غلامی کا خاتمہ کیا اور معاشرے میں انصاف قائم کیا۔ حضورﷺ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے میں ہی کامیابی ہے، معاشرے، قوم اور ملک میں امن، خیر خواہی، دیانت اور ترقی چاہتے ہیں تو اسی مثالی معاشرے کی اعلی اقدار کو اپنانا ہوگا جس کی بنیاد نبی کریم ﷺنے رکھی تھی

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ انسانیت کے ہر دکھ کا مداوا رحمتِ دوجہاںﷺ کی کامل تابعداری میں پنہاں ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حبیب مکرمﷺ کی کامل اتباع واطاعت نصیب فرمائے12 ربیع الاول کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب عید میلاد النبیﷺ پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب میں جلوسوں کے روٹ پرموبائل فون سروس بند رہے گی، محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔ کوئٹہ میں صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ 12ربیع الاول کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند رہے گی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے موبائل فون سروس بند رہی اور آج بھی عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں سکیورٹی خدشات کے باعث مرکزی جلوس کے روٹ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں