رشتہ داروں کے ساتھ ملکربیوی نے لگا دی خاوند کو آگ

شیخوپورہ میں بیوی نے اپنے رشتہ داروں سے ملکر خاوند کو آگ لگ دی۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بری طرح جھلسنے والے کا تعلق جوئیانوالہ سے ہے۔ متاثرہ شخص نے الزام لگایا کہ میری بیوی اور اسکے رشتہ داروں نے ظلم کیا، مجھے پہلے اغواء کیا پھر آگ لگا دی۔ ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا جسم 70 فیصد جل چکا ہے۔ گزرشتہ روز بھی بہت سے ایسے کیسز آئے جس میں بہت سی بیویوں نے اپنے شوہروں کو آگ لگا دے ابھی حال ہی میں لاہور کے علاقے چوہنگ میں بھی خاتون نے آشنا اور دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں