رمضان المبارک میں اسکولوں اور کالجوں کےاوقات کار جاری

کراچی(نیوزٹویو)محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک میں اسکولوں اور کالجوں کےاوقات کار جاری کردیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں صبح کی شفٹ 7:30 بجے سے 11:30 تک ہوگی، جب کہ جمعہ کو صبح کی شفٹ 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک ہوگی۔

اسکولوں میں دوپہر کی شفٹ دن 11:45 سے 2:45 تک ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کالجوں میں صبح 8:30 سے 12 بجے تک تدریسی عمل جاری رہے گا،  کالجوں میں دوپہر کی شفٹ 2:30 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں