رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب

اسلام آباد( نیوزٹویو) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بلا لیا گیا رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگاسن 1445 ہجری کے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیر مین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد 11 مارچ نے طلب کیا ہے۔
مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے پاکستانی عوام سے بھی چاند کی شہادتوں سے متعلق اپیل کی ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پُر امید ہیں کہ ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کا آغاز ہو۔ا
ماہرین کے مطابق کل سوموار کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ماہرین کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے تک ہو گی ، رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہناتھا کہ رویت کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے ، پاکستان میں منگل کو پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے ۔
جبکہ امریکہ، کینیڈا میں مسلمان طے شدہ مسلم کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا 11 مارچ کو رکھیں گے۔برطانیہ اور آسٹریلیا کے مسلمان بھی پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ رکھیں گے۔
سعودی عرب اور مصر کے دو فلکیاتی ماہرین نے اتوار 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے تاہم معروف ویب سائیٹ مون سائٹنگ سمیت دنیا کے دیگر ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو بحرالکاہل کے جزائر کے علاوہ کہیں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں