رنبیر کپور ٹی وی سیریل کیلئے خاتون کے روپ میں

بھارت(نیوز ویب)بالی وڈ میں اپنی جاندار اداکاری اور اپنے بہترین لوکس کی وجہ سے مشہور  رنبیر کپور  ہمیشہ ہی اپنی فلموں میں منفرد کردار کرتے نظر آتے ہیں۔سنجو جیسی فلم ہو یا پھر  برفی  رنبیر کپور الگ الگ روپ میں جلوہ گر ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں رنبیر کپور کو ایک خاتون کے روپ میں دیکھا جارہا ہے۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں رنبیر کپور خاتون کا روپ دھارنے کیلئے میک اپ کروارہے ہیں۔ رپورٹس کےمطابق رنبیر کپور نے ایک ٹی وی سیریل کیلئے خاتون کا روپ دھارا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں