رنگ روڈ میگاکرپشن سکینڈل،سابق کمشنراور لینڈکلکٹرگرفتار

 اسلام آباد(نیوزٹویو)سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود اور سابق کمشنر راولپنڈی اور لینڈ کلیکٹر وسیم تابش کو رنگ روڈ میگا سکینڈل میں  گرفتار کر لیا گیا ہےسابق کمشنر راولپنڈی کو رنگ روڈ پراجیکٹ پر عہدے سے فارغ کیا گیا تھا فیکٹ فا ئنڈنگ ا نکوائری کمیٹی نے بھی کمشنر راولپنڈی کو قصوار قرار دیا تھا کمشنر راولپنڈی پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیز کو فائندہ پہنچانے کا الزام تھا اینٹی کرپشن پنجاب نے محمد محمود کو گرفتار کر کے اپنے آفس منتقل کر دیاسابق کمشنر راولپنڈی  سے رنگ روڈ میگا سکینڈل کے متعلق تحقیقات کی جائیں گی کیپٹن رمحمد محمود اینٹی کرپشن پنجاب کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے وا ضح رہے کہ رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کر کے ہائوسنگ سوسائٹی کو اربوں روپے کا فائدہ دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں