روضہ رسول ﷺ پر سعودی ولی عہد کی حاضری

اسلام آباد(ویب نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔  شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز نماز تراویح میں بھی شرکت کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان  محمد بن سلمان نے مسجد قباء کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ مسجد قبا میں 10 گنا توسیع کی جائے گی۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ مسجد میں تاریخ کی بڑی توسیع ہوگی جو 50 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کے تحت مسجد کی گنجائش کو 66 ہزار نمازیوں تک بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں