ریاستی اداروں اور شخصیات پر تنقید کرنے والوں کو 5سال قید کی سزا کی تجویز

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی حکومت نے ریاستی اداروں پر تنقید کرنے والوں کو 5سال تک قید کی سزا کی تجویزدی ہے تجویزکوآرڈینینس یاپا رلیمنٹ سے قانون سازی کے ذریعے عملی جامہ پہنایاجا ئے گا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے قانون میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے ذریعے ترامیم لانے کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سے سمری کی منظوری لے لی گئی۔ذرائع کے مطابق شہریوں اور اداروں پر تنقید کرنے والوں کو 5 سال تک قید تک کی سزا کی تجویز دی گئی ہے، فوج، عدلیہ، شخصیات سمیت دیگر اداروں اور کسی کے خلاف کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر ایکشن ہو گا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد آرڈیننس کا اطلاق ہوگا، پیکا ایکٹ 2016 میں بھی ترمیم ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں