ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کی ٹیم نے جعلی سگریٹ‌بناے والی فیکٹری سیل کر دی

راولپنڈی(نیوزٹویو) ممبرا ن لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر کی ہدایت اور چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کی زیر نگرانی جھنگی سیداں کے علاقے میں ریونیوٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےجعلی سگریٹ بنانے والی کمپنی سیل کر دی اور تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔ان لینڈ ریونیو حکام کے مطابق کارروائی پشاور روڈ پر جھنگی سیداں کے علاقہ میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزمان نے خالی پلاٹ سے ملحق بیسمنٹ میں مشینیں نصب کرکے فیکٹری قائم کر رکھی تھی ، چھاپہ کے دوران فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری سمیت مختلف برانڈز کے سگریٹس ، پیکنگ میٹیریل اور دیگر اشیاء قبضہ میں لے لی گئیں۔
حکام کے مطابق فیکٹری میں جعلی سگریٹ تیار کر کے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کئے جاتے تھے،جس سے ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا تھا ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں