ریسلنگ فیڈریشن چیف پر ہراسانی کے الزامات، ثانیہ مرزا بھی بول پڑیں

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی ریسلرز کی جانب سے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف برج بھوشان شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیے جانے  کے بعد  نامور  ریسلرز  تاحال احتجاج کر رہے ہیں۔

  اب  بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرز ا نے بھی ریسلرز کے لیے آواز بلند کردی  ہے  اور کہا کہ ان ایتھلیٹس نے ملک کا نام روشن کیا ہےاور ہم سب نے ان کے ساتھ جشن منایا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی حساس اور سنگین الزامات ہیں،امید ہے کہ سچ جو بھی ہو، انصاف ضرور ملےگا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں