ریلوے نےکرایوں میں ایک ماہ میں دوسری مرتبہ اضافہ کردیا

لاہور(نیوزٹویو) پاکستان ریلوے نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کےبعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافہ کردیا ہے، ایک ماہ  کے دوران ریلوے کے کرایوں میں دوسری مرتبہ یہ اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں اضافے کا اطلاق منگل 19ستمبرسے ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق ابھی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس  کاسلسلہ جاری ہے، ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافہ کردیا۔ قبل ازیں پاکستان ریلوے نے 16 اگست کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے 16 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے تک اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کا کرایہ ایک بار پھر 5 فیصد بڑھا دیا ہے ۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ ناگزیرہے کیونکہ ریلوے پہلے ہی خسارے میں ہے یہ اضافہ نہ کیا گیا تو ریلوے پر مالی خسارے کو بوجھ ناقابل برداشت ہوجائے گا نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق 19 ستمبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں