ریلیف پیکج جھوٹ کا پلندہ،پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے بجلی اور گیس بھی مہنگی ہوگی،شہبازشریف

لا ہور(نیوزٹویو) مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کا ریلیف پیکج مسترد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا نام نہاد ریلیف پیکج بھی جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ ملک قرض کے بوجھ میں دب چکا پیٹرول مہنگاہونے سے بجلی اورگیس بھی مہنگی ہو گی

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کیا بجٹ دیتے ہوئے نہیں کہا گیا تھا کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے ؟ اب قوم سے خطاب پر اعتراف کیا جا رہا ہے کہ پٹرول مہنگا ہوگا، جب پٹرول مزید مہنگا ہوگا، بجلی گیس کی قیمت بڑھے گی تو مہنگائی کیسے نہیں ہوگی ؟ حکومت کے بجٹ اعدادوشمار ناقابل اعتبار ہیں۔چ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی کسی بات کو سنجیدہ سمجھنا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں، ملک قرض کے بوجھ میں دب چکا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط نے قوم کا بھرکس نکال دیا، پیکج کے اعلان کے وقت ہی یوٹیلیٹی سٹور پر گھی اور خوردنی تیل 65 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا اعلان ہو رہا تھا، ہول سیل مارکیٹ میں چینی 130 روپے کلو سے تجاوز کرچکی ہے، کوئٹہ میں 50 کلو چینی کی بوری میں 270 روپے اضافہ ہوا۔ ملک میں چینی کا ذخیرہ 15 روز کا رہ گیا ہے اورخطاب کا شوق پورا کیاجارہا ہے۔ مہنگائی کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد خطاب کی نہیں ، استعفٰی دینے کی ضرورت ہےعمران نیازی حکومت اپنی نااہلی، نالائقی ، غلط فیصلوں اور کرپشن چھپا نہیں سکتی۔ حکومت کیسے ہوتی ہے، نوازشریف نے دکھایا تھا۔ قوم کو یہ سبق یاد ہوچکا ہے کہ مہنگائی بڑھتی ہے تو وزیراعظم چور ہےانہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کیا شرائط طے ہو رہی ہیں، پارلیمنٹ سے کیوں چھپایا جا رہا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں