زونگ نے ایران کے لیے زیارات اور کاروباری رومنگ بنڈلز متعارف کروا دیے


اسلام آباد(نیوزٹویو) اپنے صارفین کو بین الاقوامی سطح پر بہترین رومنگ سروسز کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے پاکستان میں ڈیجیٹل اور موبائل سروسز فراہم کرنے والے ادارے زونگ فور جی نے ایران کے لیے خصوصی بنڈلز جاری کر دیئے۔
زونگ فور جی کی جانب سے زیارات اور کاروبار کے لیے ایران کا سفر کرنے والے صارفین کے لیے دو خصوصی بنڈلزجاری کیے گئے ہیں۔ زیارات کے لیے جاری کیے گئے خصوصی بنڈل کے تحت مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے ایران کا سفر کرنے والے زائرین زونگ فور جی کی بلا تعطل سروسز سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ زائرین کے لیے مختص اس پیکج کے ذریعے صارفین 3یوم کے لیے ایک ہزار روپے علاوہ ٹیکس کے عوض 60 منٹس کا ایئر ٹائم حاصل کر سکیں گے۔
ایران کا سفر کرنے والے کاروباری حضرات کے لیے متعارف کروائے گئے بزنس رومنگ پیکج کے تحت زونگ صارفین 3ہزار روپے علاوہ ٹیکس کے عوض 60 یوم کے لیے دو سو منٹس کا ایئر ٹائم استعمال کر سکیں گے۔ اس پیکج کو حاصل کرنے کے لیے پوسٹ پیڈ صارفین #4255* ڈائل یا https://www.zong.com.pk/onlineshop/ir-bundles وزٹ کرسکتےہیں۔
ایران کے لیے جاری کیے گئے خصوصی پیکجز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران ان چند سرفہرست ممالک میں شامل ہے جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مذہبی، کاروباری اور دیگر معاملات کے لیے عازم سفر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے متعارف کروائے گئے یہ خصوصی بنڈلز صارفین کو ان کے اہل خانہ سے رابطے قائم رکھنے کے لیے انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔
زونگ فور جی نے اپنے صارفین کو بلا تعطل اور مربوط روابط یقینی بنانے کے لیے دنیا بھر میں مختلف ممالک کےلیے رومنگ بنڈلز متعارف کروائے۔ ان بین الاقوامی بنڈلز اور پیکجز کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والے صارفین اپنے اہل خانہ اور عزیز واقارب سے باہمی رابطوں کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔
زونگ کے یہ انٹرنیشنل رومنگ بنڈلز عالمی وبا کرونا کے دوران بیں القوامی سفر کرنے والے صارفین کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہو رہے ہیں۔ایران کے لیے متعارف کروائے گئے بنڈلز سے پہلے زونگ کی جانب سے سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات اور چین سمیت متعدد مقامات کے لیے رومنگ بنڈلز اور پیکجز پیش کیے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں