زیادہ قیمت پرکھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،نگران وزیرتجارت

اسلام آباد(نیوزٹویو) نگران وفاقی وزیرڈاکٹر گوہراعجاز نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ قیمتوں پر کھاد فروخت کرنے والےکسی بھی فرد یا ادارے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسانوں کوحکومت کے مقررکردی نرخوں پر کھاد ملے کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی منگل کو تجارت، صنعت اور پیداوار کے نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے صنعت، ممتاز کھاد تیار کرنے والے اداروں اور وزارت کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں متعلقہ حکام نے حکومت کی آئندہ ‘ربیع’ سیزن میں کھاد کی دستیابی کے حوالے سے خدشات کو دور کیا اوربتایا گیا کہ آئندہ ‘ربیع’ سیزن کے لیے کھاد کا 3.3 ملین ٹن کا ذخیرہ موجود ہے

اس موقع پر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پورے سیزن کے لیے زرعی تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے کھاد موجود ہے کسانوں کے لیے موجودہ سیزن کے لیے کھاد کی کسی بھی قسم کی کمی نہ ہے۔ کھاد کی صنعت کو گیس کی سپلائی بلاتعطل برقرار رکھی جائے گی اس کا مقصد کھادوں کی بروقت فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی مدد کرنا ہے۔   انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی کہ کسانوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کھادوں تک رسائی حاصل ہو۔اس اقدام کا مقصد کسانوں کو کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ سے بچانا ہے۔ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا ایجنڈا بھی رکھا جائے گا۔ یہ زرعی شعبے کو سپورٹ کرنے اور ملک بھر کے کسانوں کے لیے ‘ربیع’ کے کامیاب فصل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی لگن کو واضح کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں