سائبر کرائم مقدمہ ،میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری

لاہور(ویب نیوز)ضلع کچہری لاہور میں مجسٹریٹ نے سائبر کرائم مقدمے میں عدم پیشی پر میشا شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے  میشا شفیع، ماہم جاوید، علی گل، فیصان رضا اور حسیم الزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع سمیت 5 ملزموں کی حاضری معافی کی درخواستیں ناقابل وضاحت ہیں۔ اس لیے  میشا شفیع سمیت 5 ملزم آئندہ سماعت پر 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کر پیش ہوں۔ اس کے علاوہ عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جبکہ عدالت نے شریک ملزم علی گل پیر کی بریت کی درخواست پر وکلا کو 8 فروری کو طلب کر لیا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں