سائفر اور سازش کی باتیں کرنے والا عمران خان اب امریکا سے تعلقات چاہتا ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سائفر اور سازش کی باتیں کرنے والا عمران خان اب امریکا سے تعلقات چاہتا ہے، امریکا میں عمران خان کے لیے لابنگ کی جا رہی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق ایم پی اےحفیظ اللہ علیزئی اور سمیع اللہ علیزئی نے پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یوآئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سائفر اور سازش کی باتیں کرنے والا عمران خان اب امریکا سے تعلقات چاہتا ہے ، امریکا میں عمران خان کے لیے لابنگ کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ استعفے کی باتیں بلیک میلنگ کاحصہ ہیں، استعفوں کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے، پی ٹی آئی ملک میں تخریب کاری چاہتی ہے اور عمران خان ملک میں مزید مشکلات پیدا کرنے کا سوچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرا اسماعیل خان جلد تجارت کا جنکشن بنے گا، وزیر اعظم شہباز شریف علاقے کے لیے اسی ماہ منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں