سائفر و آڈیو لیک تحقیقات معاملہ، شاہ محمود قریشی ایف آئی اے میں پیش

اسلام آباد(نیوزٹویو)سائفر و آڈیو لیک تحقیقات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔

8 رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں تحقیقات کر رہی ہے۔

ڈائریکڑ ایف آئی اے اسلام آباد زون رانا جبار کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی اے کے مختلف ونگز کے افسران سمیت 3انٹیلجنس اداروں سے گریڈ 19 کا ایک ایک افسر بھی شامل ہے۔

شاہ محمود قریشی دیے گئے وقت 11 بجے سے 5 سے 10 منٹ قبل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پہنچے۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو طلب کر رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں