سائفر کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(نیوزٹویو)سائفر کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔
متفرق درخواست ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور کی جانب سے دائر کی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس عامر فاروق کل ایف آئی اے کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی کل سماعت کیلئے مقرر ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان ان دنوں سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں