سائنو ویک ویکسین کی 15لا کھ خوارکیں پاکستان پہنچ گئیں

 اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو ) کورونا ویکسین سا ئینوویک کی 15لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ویکیسنیشن سنٹر پر ویکسینیشن لگانے کا عمل بحال ہو جا ئے گاسائنو ویک کی خوراکیں اتوار کوچین سے خصوصی فلا ئٹ کے ذریعے اسلام آبا د پہنچا ئی گئیں تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ مل گئی،سائنو ویک کی15لاکھ ڈوز چین سے اسلام آباد پہنچادی گئی این سی او سی کے مطابق کورونا ویکسین پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچائی گئیں،سائنو ویک ویکسین چین سے خریدی گئی ہیں این سی او سی کا کہناہے کہ ویکسین کی ترسیل جاری رکھنے کیلئے20 سے 30 لاکھ خوراکیں اگلے ہفتے پہنچ جائیں گئی، ویکسین فیڈرل یونٹس کو ان کی ضرورت کے مطابق فراہم کی جائے گی۔اضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور آج سندھ اور پنجاب میں کورونا ویکسین کے سینٹرز بند ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی ویکسین ختم ہو چکی ہے۔دوسری جانب این سی اوسی کے چیئرمین اسد عمر نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 12 سے 18 جون تک 23 لاکھ افراد کو ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ 1 دن میں 3 لاکھ 32 ہزار 877 افراد ویکسینیشن کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں