سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کاموجودہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب پرسگریٹ انڈسٹری کو فائدہ پہنچانے کا الزام

اسلام آباد(نیوزٹویو) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر ملی بھگت سےسگریٹ انڈسٹری کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے ۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے شوہر سگریٹ انڈسٹری کے نمائندہ ہیں، وفاقی وزیر کے کہنے پر انڈسٹری کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ملی، تین مہینوں کے اندر بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آرہےہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف سولر اسکینڈل کی تحقیقات ہونی چاہئیں،حکومت پے درپے ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ختم ہی ہوجائے۔ فواد چوہدری کے الزام پر اب تک مریم اورنگزیب کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں