سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اسلام آباد سے لا پتہ ہوگئے

اسلام آباد(نیوزٹویو) سابق وزیراعظم اورتحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ ہو گئے۔ وہ 15 جون کی شام ساڑھے چھ سے سات بجے کے درمیان اپنے گھر ایف سکس تھری سے کسی کو ملنے گئے تھے جس کے بعد واپس نہیں آئے ان کے اہل خانہ نے تھانہ کوہسار میں گمشدگی کی درخواست دے دی ہے

۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، تمام ممکنہ جگہوں پران کو تلاش کیا گیا ہے مگر ان کا کچھ پتہ نہیں ہے اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی تفتیش کی جا رہی ہے، جس کے بعد مقدمہ کا فیصلہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں