سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کاراہداری ریمانڈ منظور

راولپنڈی (نیوزٹویو) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔انہیں  14اگست کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملنےکے فوری بعدنیب حکام نے گرفتار کر لیا گیا تھا  ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دوارب روپے کے کک بیکس وصول کیےہیں جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الہٰی کو نظر بندی آرڈر کی مدت مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تاہم نیب راولپنڈی نے چودھری پرویز الہٰی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لے لیا۔

جس کے بعد چودھری پرویز الہٰی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کی جانب سے عدالت سے چودھری پرویز الہٰی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی، دلائل سننے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئےچودھری پرویز الہٰی کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا جس کے بعد نیب ٹیم انہیں لیکر لاہور پہنچ  گئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کل لاہور میں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح  رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو 19 جولائی کو کیمپ جیل لاہور سے نکال کر اڈیالہ جیل پہنچایا گیا تھا، پرویز الہٰی کو 3 ایم پی او کے تحت نظربند کیا گیا اور ان کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کیے تھے جو 30 روز کیلئے تھے۔

واضح رہے صدر پاکستان تحریک انصاف پر مالی بے ضابطگیوں اور ٹھیکوں میں کک بیکس لینے کا الزام ہے، نیب لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور دیگر کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں