سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا مزید سرپرائزز دینےکا عندیہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا۔پرویز  خٹک نے ٹوئٹر پر جاری  بیان میں گزشتہ روز عدم اعتماد کی تحریک مسترد کیے جانے اور اسمبلی تحلیل کیے جانے سے متعلق رد عمل کا اظہار کیا۔پرویز خٹک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا آپ نے سرپرائز انجوائے کیا؟ مزید سرپرئز کے لیے تیار رہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا۔قرارداد مسترد ہونے کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب میں صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز کا بتایا جس کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں