سادہ اکثریت ملی تووزیراعظم نوازشریف ،نہ ملی توامیدوارکافیصلہ مشاورت سے ہوگا،شہبازشریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اورسابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہمیں سادہ اکثریت مل گئی تو ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار نواز شریف ہوں گے، اگر سادہ اکثریت نہیں ملتی تو پھروزارت عظمیٰ کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا۔
بدھ کی رات نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کل عوام اس بات کا فیصلہ کریں گے کونسی پارٹی ملک میں حکومت بنائے گی، ہمیں بڑے فیصلے کرنا ہوں گے، ایسے اثاثوں کو بیچنا چاہئے جو نقصان کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے، ہم نے ڈھائی لاکھ ٹیچر اپنے دور میں بھرتی کیے تھے اور وہ سب میرٹ پر بھرتی کیے، ہم نے ان ٹیچرز کیلئے مناسب ٹریننگ کا بھی آغاز کیا تھا۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمیں مل کر تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا ہے، آئی ٹی کے شعبے میں بھی کام کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ میٹنگ میں تین خواتین موجود تھیں، پنجاب میں ہزاروں خواتین کیلئے ووکیشن سینٹر قائم کیے، خواتین کا پہلا سینٹر ملتان میں مسلم لیگ ن نے قائم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں