سازش کونہیں مانتے، ہم کہتے ہیں ’’نہ کھپے، میاں صاحب نہ کھپے،بلاول بھٹو

شکارپور(نیوزٹویو) پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں پیپلزپارٹی ہی مسائل حل کرسکتی ہے، سازش کونہیں مانتے، ہم کہتے ہیں ’’نہ کھپے، میاں صاحب نہ کھپے پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، حکومت بنی تو نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کروں گا۔ کوئی مذہب تو کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم چاہتا ہے، عوام 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر پی پی کو کامیاب کروائیں۔
شکار پور میں انتخابی مہم کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ نے پہلے بھی ہم پر اعتماد کیا تھا، ہماری حکومت آئے گی تو بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔ ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کا انتظام کریں گے، آپ کے جو مسائل ہونگے آپ کے ساتھ مل کر ان کا حل نکالوں گا، صرف پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ شکارپور کےعوام جانتےہیں ملک مشکل میں ہے ،ہم ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں،ہم نے معاشی معاہدہ تیارکیا ہے،عوام چاہتےہیں ایسی حکومت بنےجوروزگار دےسکے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج نہیں3نسلوں سےغربت کا مقابلہ کررہی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت آئےگی تو قائدعوام کانامکمل مشن پوراکریں گے، ہمارے مخالف آپ کو لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرناچاہتےہیں،تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنےوالوں کوبھرپور جواب دیں،تیر پرمہرلگائیں۔
مجھے شکارپور سے 100فیصد ووٹ چاہئیں، مجھےاکثریت ملی تومسائل کا حل کرنا آسان ہوگا۔عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے، ہم سب مل کر مہنگائی، غربت کا مقابلہ کریں گے، عوام کے ساتھ بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں