سال کا پہلا سورج گرہن 10جون کو ہوگا،پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون 2021 کوہوگا جو پاکستان ميں نظر نہيں آئے گا پاکستانی وقت کےمطابق سورج گرہن دوپہر 1 بج کر 12 منٹ پر شروع ہوگا ماہرفلکيات ڈاکٹر جاويد اقبال کے مطابق دوپہر 3  بج کر 42منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔سورج گرہن کا اختتام شام 4 بج کر 34 منٹ پر ہوگا۔اس کا مکمل دورانیہ پاکستان میں 3 گھنٹے 22 منٹ ہوگا سورج گرہن روس، گرین لینڈ، شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ اور امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں