سام سنگ کو پا کستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کی اجازت مل گئی،پی ٹی اے

اسلام آباد( نیوزٹویو) سام سنگ کمپنی کو پا کستان میں موبائل ڈیوائسز تیار کرنے لیے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی اجازت مل گئی پا کستان میں سام سنگ مو بائل کی قیمتیں کم ہو جائینگی منگل کوپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کو سام سنگ موبائل ڈیوائسز کی تیاری کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز 2021 کے تحت، لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کو سام سنگ برانڈ موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے ایم ڈی ایم کی اجازت جاری کر دی ہےکمپنی نے کراچی میں سام سنگ برانڈ کے موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سام سنگ موبائل ڈیوائسز بنانے کی اجازت ایک اہم کامیابی ہے جس سے پاکستانی مارکیٹ میں بڑے مقامی اور غیر ملکی پلئیرز کی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے  متحرک موبائل مینوفیکچرنگ  کےماحولیاتی نظام میں بھرپور تبدیلی آئے گی۔یہ صرف حکومت پاکستان کی ڈیجیٹل پاکستان کے حوالے سے جاری کوششوں کے نتیجے میں سازگار پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔پی ٹی اے کی طرف سے اب تک 25 غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کو موبائل ڈیوائسز کی مقامی سطح پر تیاری کی اجازت دے دی گئی ہےان کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ موبائل ڈیوائسز نہ صرف ملک میں فروخت ہوں گی بلکہ خطے کی دیگر مسابقتی مارکیٹ میں بھی برآمد کی جائیں گی۔ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹس پاکستان میں صارفین کو روزگار کے نئے مواقع اور کم قیمت  فون سیٹوں کی فراہمی  میں بھی معاون ثابت ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں