سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ،انتظامیہ قصوروارقرار

راولپنڈی (نیوزٹویو)پانچ 5 رکنی انکوائری کمیٹی نے سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ میں انتظامیہ کو قصور وار قرار دیا ہے اور کہا ہےسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا تمام متعلقہ اداروں نے محکمہ موسمیات کی وارننگ کو مسلسل نظر انداز کیا اور راستے بھی 2 روز کی تاخیر سے بند کیے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ مری پر قائم کی گئی 5 رکنی کمیٹی نے تحقیقاتی کمیٹی نے فائنڈنگز کو ڈرافٹ کی شکل دیدی ہے اور کل وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی- کمیٹی نے مری میں زندہ بچ جانے والوں کے بیانات اور افسران کے بیانات کا جائزہ لیا ، انتظامی محکموں کے 30 سے زائد افسران کے بیانات قلمبند کئے گئے جبکہ سیاحوں نے 7 اور 8 جنوری کی رات کو خوفناک تجربہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ نے قرار دیا کہ انتظامیہ کی غفلت سے سانحہ پیش آیا ، 3 دن بعد مری جانے والے راستے بند کردینے چاہئیے تھے، مری جانے والے راستے 5 دن برفباری ہونے اور 2 دن تاخیر سے بند کئے گئے جبکہ برف ہٹانے والی مشینری ایک جگہ کھڑی تھی اور عملہ غائب تھا، محکمہ موسمیات کی وارننگ کو بھی مسلسل نظر انداز کیا گیا۔ریسکیو کے عملے صبح کے وقت کام شروع کیا،جبکہ موٹرےوے پولیس نے بھی کو ئی رسپانس نہیں دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں