سرکاری اسکولز ہفتے کوکھلے رہیں گے، محکمہ تعلیم پنجاب

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران اسکولز کھولنے کے معاملے پر محکمہ تعلیم پنجاب نے بیان جاری کردیا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق  پنجاب کے سرکاری اسکولز ہفتہ کوکھلے رہیں گے، سرکاری اسکولوں میں نصف طالبعلم پڑھنے کے لیے آئیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پرائیوٹ اسکولز ہفتہ کو بند ہوتے ہیں۔ پرائیوٹ اسکولز مالکان اپنی مرضی سےاسکول کھولنا چاہیں تو کھلے رکھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں