سعودیہ کا پاکستان ایران سفارتی تعلقات کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم

اسلام آباد (نیوزٹویو)سعودی عرب نے پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ فریقین اپنے تمام اختلافات پرُامن وسائل، بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے مطابق حل کرلیں گے۔
اسلامی مملکت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اقوام امتحدہ کے منشور اور حسن ہمسائیگی کے اصول مدنظر رکھ کر اختلافات حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب چند روز قبل ایرانی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پنگجور میں حملہ کیا جس میں دو بچیاں شہید اور 3 زخمی ہو گئیں۔
ایرانی حملے کے فوری بعد پاکستان نے تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کو واپس بلا لیا اور ایرانی سفیر کو بھی ملک بدر کر تے ہوئے اعلیٰ سفارتی دورے بھی منسوخ کر دیے۔
پاکستان نے تقریباً 24 گھنٹے کے انتظار کے بعد ایران کے صوبے سیستان کے علاقے سراوان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر واضح کیا کہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
پاکستان کے جوابی حملے کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا اور تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق ہوا اور وفاقی کابینہ نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے کی منظوری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں