سعودی عرب، کنگ عبد العزیزاسپتال میں آگ لگ گئی

سعودی عرب (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز اسپتال کے ایک حصے میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز اسپتال کے متاثرہ حصے کے 23 مریضوں کو دوسرے شعبوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
آگ لگنے سے کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ آپریشن وارڈ میں لگی اور آئی سی یو تک پھیل گئی۔
تاہم فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ہے اور آگ لگنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں