سعودی عرب آزاد کشمیرمیں‌ 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی فنڈنگ کرے گا،معاہدے پر دستخط ہوگئے

اسلام آباد(نیوزٹویو) سعودی عرب آزاد جموں و کشمیرمیں‌ 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی فنڈنگ کرے گا۔اس ضمن میں‌سعودی فنڈ برائے ڈیویلپمنٹ کی جانب سے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں، وفد کی صدارت سی ای او سلطان بن عبدالرحمان المرشد کر رہے تھے جنہوں نے سعودی عرب کی نمائندگی کی۔
وفد نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور شاؤنٹر اور جاگران 4 ہائیڈر پاور پراجیکٹس کی فنڈنگ کے معاہدے پر دستخط کیے۔
دونوں پراجیکٹس سے نیشنل گرڈ میں 70 میگا واٹ کا اضافہ دیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شاؤنٹر ہائیڈرو پراجیکٹ 66 ملین ڈؑالرز کی لاگت سے نیشنل گرڈ کو 48 میگاواٹس بجلی فراہم کرے گا، جکہ جاگران 4 ہائیڈرو پراجیکٹ 41 ملین ڈالرز کی لاگت سے 22 میگا واٹس بجلی فراہم کرے گا۔
پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ڈیویلپمنٹ کی جانب سے حال ہی میں مختلف شعبوں میں‌ تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی جس میں توانائی ، صحت، ایجوکیشن اور انفراسسڑکچرکے مختلف پراجیکٹس شامل ہیں ۔
سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز کا کہنا ہے کہ ہمارے اور سعودی فنڈ برائے ڈیویلمپنٹ کے درمیان پہلے ہی فریم ورک معاہدے ہو چکا تھا۔تاہم اب مستقبل کے متعدد پرایکٹس پر بات چیت کی گئی، جس میں سعودی فنڈ کی جانب دے دلچسپی دکھائی گئی ہے۔
دوسری جانب چین کے بعد سعودی عرب دوسرا ملک ہے جو کہ باقاعدہ آزاد کشمیر میں پاکستان کے ساتھ پراجیکٹس پر کام کرنے جا رہا ہے۔چین کی جانب سے داسو، بھاشا ڈیم پر کام جاری ہے، اس حوالے سے چینی انجینئیرز اور شہریوں کی جانب سے پراجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر کو بھارت متنازع علاقہ قرار دیتا ہے اور عالمی برادری کو یہاں پاکستان کے ساتھ تعاون یا سرمایہ کاری سے روکتا ہے۔سعودی عرب کی دلچسپی کے بعد بھارتی موقف کو خلیجی ریاستوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھی بھارتی موقف کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں