سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاندنظرآگیاکل پہلا روزہ ہوگا

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب نےماہ مقدس رمضان المبارک کا چاند نظرآنےکا اعلان کردیا ہے سعودی حکام کے مطابق پہلا روزہ کل2 اپریل کو ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کا چاند نظر آ گیا ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی ماہ مقدس رمضان المبارک کا چاندنظر آگیاہے امام کونسل آف ساؤتھ آسٹریلیا کہا کہنا ہے کہ جنوبی آسٹریلیا میں چاند نظر آنے کے شواہد ملے ہیں اور یکم رمضان 2 اپریل کو ہو گا جبکہ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم رمضان 3 اپریل کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں