سعودی عرب کی غیر ملکی مسافروں کے لیےگائیڈ لا ئینزجا ری،ویکسینشن ڈیٹا کاویب سا ئٹ پراندراج کی ہدایت

اسلام آباد( نمائندہ نیوزٹویو)سعودی عرب نے ملک میں داخل ہونے والے غیرملکی مسافروں کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دیں ہیں  جس کا اطلاق سولہ جون سے ہوگا جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے غیرملکی ائرلا ئنز اور مسافروں کو مطلع کیا یے کہ غیر ملکی مسافر سعودیہ آمدسے قبل حفاظتی ٹیکوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن مکمل کرائیں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنزمسافروں کی ویکسی نیشن سے متعلق ڈیٹا کا ویب سائٹ پر لازمی اندراج کریں اور مسافروں کے ڈیٹا اندراج کا مختلف طریقوں سے تصدیق  کا عمل بھی یقینی بنائیں موبائل فون پر تصدیقی پیغام، رجسٹریشن نمبر سرٹیفکیٹ سے ڈیٹا اندراج کی تصدیق کی جاسکتی ہےرجسٹریشن ویب سائٹ پر پاسپورٹ نمبر درج کرکے بھی ڈیٹا اندراج کا معلوم کیا جاسکتا ہےہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی پاکستان بنگلا دیش، بھارت پر تاحال  سعودی سفری پابندی عائد ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں