سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ موخر

اسلام آباد(نیوزٹویو)غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ مسلسل دوسرے روز بھی مؤخر کردی گئی، نئی قرارداد پر ووٹنگ اب بدھ کو ہوگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق رکن ممالک کا قرارداد کے مسودے پر اختلاف ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور امریکا قرارداد میں جنگ بندی کی اصطلاح استعمال کرنے کے مخالف ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مسودے میں جنگ میں وقفہ، معاہدہ یا انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے الفاظ پر اختلافات ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے امریکا نے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی تھی۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد سلامتی کونسل پر اقدام کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں