سلیمان شہباز نے عمران اسماعیل کو سولر پینل کے حوالے سے الزامات عائد کرنے پر 1ارب ہرجانےکانوٹس بھجوادیا

اسلام آباد (نیوزٹویو) وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نےسابق گورنراورتحریک  انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کوسولرپینل کے حوالےسے لگائے جانے والے الزامات پر ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق گورنر سندھ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سولر پینل کی خریداری سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لگائے گئے الزامات میں وفاقی کابینہ کے سرکاری عمارتوں پر سولر پینل کی تنصیب کا فیصلہ بھی شامل ہے جس کا فائدہ سلیمان شہباز کو پہنچے کا الزام عائد کیا کہ سلیمان شہباز سولر پینل کی کمپنی چلا رہے ہیں۔ یہ بھی الزام عائد کیا کہ سلیمان شہباز نے پاکستان کو سولر پینل مہیا کرنے کےلئے معاہدہ کیا ہے ۔عمران اسماعیل کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات میں کوئی صداقت نہیں، یہ تمام بے بنیاد الزامات شہرت خراب کرنے کےلئے لگائے گئے۔

نوٹس کے مطابق عمران اسماعیل کی اس ٹویٹ کو چار ہزار لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ، سلیمان شہباز کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران اسماعیل بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر معافی مانگیں، سلیمان شہباز نے اپنے وکیل منصور عثمان انور کی جانب سے عمران اسماعیل کو نوٹس بھیجوایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں