سمینٹ سے لدےتیز رفتارڈمپرنے5گاڑیاں روندڈالیں،1شخص جاں بحق 4افرادزخمی

راولپنڈی (نیوزٹویو)تھانہ مورگاہ کے علاقے جی ٹی روڈ سواں پل پرسیمنٹ سے لدے تیزرفتارڈمپر نے 5گاڑیوں کو روند ڈالاجس سے ایک گاڑی سواں پل سے نیچے گر گئی خوفناک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 4 افرادشدید زخمی ہو گئے جن میں سے2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جاں بحق اورزخمی ہونے والے تمام افراد کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیااطلاعات کے مطابق پیر کی صبح راولپنڈی سے روات کی جانب جانے والاسیمنٹ کے تھیلوں سے بھراڈمپرانتہائی تیز رفتاری کے ساتھ متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس سے کرولا پرئیس نمبرایل ای اے 7458،کرولا پریمیوکارنمبر ڈی کے382،سوزوکی آلٹو بی بی ڈبلیو243اور سوزوکی پک اپ سمیت 5گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں اس موقع پر ڈمپر کی زد میں آنے والی ایک گاڑی سواں پل سے نیچے گر گئی جبکہ بعض دیگر گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا حادثے کے باعث 39 سالہ منیرموقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ 35سالہ نامعلوم خاتون کے علاوہ 23سالہ رامیش، 27سالہ عمر اور61سالہ مسعود زخمی ہو گئے ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچانے کے علاوہ کرین کی مدد سے متاثرہ گاڑیوں کو اٹھا کر ٹریفک بحال کر ائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں