سندھ بھرمیں کین سائینو ویکسین سنگل ڈوز ختم

کراچی( نیوز ڈیسک) کراچی کے متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں اسٹرازینکا نایاب ہے جبکہ سندھ بھر میں سنگل ڈوز کین سائینو ویکسین ختم ہوگئی۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ کے ویکسی نیشن سینٹرز میں ویکسین کی قلت ہوگئی ہے۔ فائزر ویکسین بیرون ملک جانے والےاور مختلف امراض میں مبتلا افراد کو لگائی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹرز میں سائنو فارم اورسائنو ویک کے دونوں ڈوزز لگائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں