سندھ حکومت کاکراچی اوردیگر علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث کل عام تعطیل کا اعلان

کراچی (نیوزٹویو) سندھ حکومت نے مسلسل موسلادھار بارشوں کےباعث کل بروز پیر (25 جولائی) کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہےکراچی اور حیدرآباد شہر میں مسلسل موسلادھار بارش جاری ہے جبکہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔

 ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں عام تعطیل ہو گی جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

وزارت اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹوئٹ کیا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں صبح 5 بجے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، حکومت سندھ نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں