سندھ حکومت کا 19اگست تک صوبے کے تمام سکول بند رکھنے کا فیصلہ،بورڈامتحانات10اگست کوہوںگے

کراچی (نیوزٹویو) سندھ حکومت نے کورونا کیسز کے کیسز میں ا ضا فے کے پیش نظرصوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکول انیس 19اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بورڈ کے امتحانات دس 10اگست سے شروع ہوںگے دوسری جانب صوبائی حکومت صوبے میں کاروباری سرگرمیاں کل(سوموار) سے بحال کرنےاورمارکیٹیں اور بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کی تجویزپرغورکررہی ہے لیکن ریسٹورنٹس ، ہوٹلز میں آوٹ ڈور سروس کی اجازت ہوگی۔سندھ حکومت کے سکولز اور کالجز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اتوار کو  نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے سکولوں اور کالجز میں انیس 19 اگست تک تدریسی عمل معطل رہے گا۔محکمہ کالجز کے مطابق بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور سندھ بھر میں بارہویں جماعت کے بقیہ امتحانات 10 اگست سے ہوں گے وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کےمطابق آج(اتوار) کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس نہیں ہو گا ایس او پیز کے حوالے سے صرف نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا تمام کاروباری مراکز رات 8بجے تک کھلے رہیں گے وا ضح رہے کورونا کیسز میں ا ضافے کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈاؤن کے تناظر میں 8 اگست تک سرکاری اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر 31 جولائی سے 8 اگست تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں