سندھ حکومت کی لا ک ڈاؤن میں نرمی،کاروبار رات8بجے تک کھولنے کی اجازت

کراچی (نیوزٹویو) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے 31اگست تک کاوربار رات آٹھ 8بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ عاشورہ کے بعد صورتحال کا جا ئزہ لے کر کیا جا ئےگا تفصیلا ت کے مطابق سندھ حکومت نےلا ک ڈاؤن کے حوالےسے نئےا حکامات جاری کر دئیے ہیں ان احکامات کےمطابق کاروباری اوقات کار کی تحت رات آٹھ 8بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جمعہ اور اتوار سیف ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔ حکم نامے کے مطابق ان ڈورڈائننگ پر پابندی ہو گی۔ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہو گی۔سندھ حکومت نے کھلے مقامات پر رات 10 بجے تک شادی کی تقریبات کرنے کی اجازت بھی دے دی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سے بھی پابندی اٹھا لی۔ انڈور جم میں داخلہ ویکسین سے مشروط کر دیا۔ نیا حکم نامہ 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔ صوبائی حکومت نے کورونا صورت حال کے باعث صوبے بھر میں اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے بقیہ امتحانات کا آغاز 10 اگست سے ہو گا۔ سندھ کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ عاشورہ کے بعد صورت حال کا جائزہ لے کر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق  10 اگست کو باٹنی اور11 اگست کو زولوجی کا ملتوی شدہ پرچہ لیا جائے گا جبکہ 12 اگست کو اکنامکس کا پرچہ ہو گا۔ 13 اگست سے پرچے سابقہ شیڈول کے تحت امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے۔ نویں اور دسویں جماعت کے ملتوی شدہ پریکٹیکل امتحانات 9 اگست سے 17 اگست تک ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں